in

وزیراعظم اپنےہی اراکین کا اعتماد کھوچکے ہیں، مریم نواز

وزیراعظم اپنےہی اراکین کا اعتماد کھوچکے ہیں، مریم نواز

صدر کی جانب سے لکھی گئی سمری پبلک کیجائے

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر مملکت نے اعتماد کے ووٹ کیلئے جو سمری لکھی ہے اس کو پبلک کیا جائے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عوام کی عدالت میں آئیں لوگ آپ کا احتساب کرنے کیلئے تیار ہیں، اگر آپ عوام کی عدالت میں گئے تو تاریخی گھیراؤ ہوگا۔ ادارے اب کھل کر آپ کی مدد نہیں کررہے۔

مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ عوام پراعتماد ہے تو سپریم کورٹ کے پیچھے کیوں چھپ رہے ہیں؟، آپ کو اقتدار سے چمٹے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ سینٹ الیکشن میں بکنے والے اراکين سے کس منہ سے اعتماد کا ووٹ مانگيں گے؟۔

انھوں نے مزید کہا کہ کيسے اراکين ہيں جو پيسوں سے بک گئے، کيا کل آپ ان سےاعتماد کا ووٹ ليں گے؟، عمران خان اپنے نمائندوں پر الزامات لگا رہے ہيں۔ آپ اپنے اراکین کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گاڑی جیت گئے جیسے پیغامات سے ہوشیار رہیں

گاڑی جیت گئے جیسے پیغامات سے ہوشیار رہیں

 دوست نے دوست کو قتل کر کے خودکشی کرلی

 دوست نے دوست کو قتل کر کے خودکشی کرلی