in

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان

Siraj ul Haq ISB

جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے اور ہم حکومت کے خلاف اپنی تحریک چلائیں گے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینے کی کیا ضرورت پڑی؟ ان کے اپنے لوگوں نے ان پر عدم اعتماد کیا۔ عمران خان کہتے ہیں ہمارے بندے بکے ہیں تو بکنے والوں کو پارٹی میں شامل کیوں کرتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ 26مارچ کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نئے سینیٹر کو موقع ملا وہ عوام کے لیے کچھ سوچیں کچھ کریں۔

شکست تسلیم کرنیکا حوصلہ ہونا چاہیے،الیکشن کمیشن

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی 3سالہ حکومت نے الیکشن کے حوالے سے کوئی اصلاحات نہیں کیں جبکہ عمران خان کا دھرنے میں شفاف الیکشن کا مطالبہ تھا مگر اب 3 سال میں کوئی قانون سازی نہیں کی۔ یہی صورتحال رہی تو آئندہ جنرل الیکشن پر بھی لوگوں کا اعتماد نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں حکومتی اتحاد کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو اپوزیشن اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عبدالحفیظ شیخ کو 164 جبکہ یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ ملے۔

وزیراعظم عمران خان نے اَپ سیٹ شکست کے بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ گوہر خان کو بڑا صدمہ مداحوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

اداکارہ گوہر خان کو بڑا صدمہ مداحوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

اسلام آباد:2سرکاری اسکولزمیں کرونا کے10 کیسزسامنے آگئے

اسلام آباد:2سرکاری اسکولزمیں کرونا کے10 کیسزسامنے آگئے