in

اسلام آباد:2سرکاری اسکولزمیں کرونا کے10 کیسزسامنے آگئے

اسلام آباد:2سرکاری اسکولزمیں کرونا کے10 کیسزسامنے آگئے

اسلام آباد کے 2 سرکاری کالجوں میں کرونا کے 10کیسز سامنےآگئے۔ جس پر متعلقہ ادارے کو بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم سی بی، آئی ٹین ون میں 3، جبکہ ایف سیون تھری میں 7 کرونا کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ ڈی ایچ او نے دونوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے لیے ڈی سی  اسلام آباد کو مراسلہ لکھ دیا۔ ڈی ایچ او کی جانب سے متاثرہ طلبہ کو فوری قرنطینہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ڈی ایچ او کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کالج میں فوری ڈس انفیکشن اسپرے کریا جائے، جب کہ تمام طالبات اور دیگر کے کرونا ٹیسٹ بھی فوری کرائے جائیں۔

دوسری جانب این سی او سی کے مطابق ڈریپ نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے سائنو فارم ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

اب تک 8 ہزار 460 ہیلتھ ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے، جب کہ ویکسین کیلئے رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 18 ہزار 706 سے زائد ہوگئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Siraj ul Haq ISB

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان

گاڑی جیت گئے جیسے پیغامات سے ہوشیار رہیں

گاڑی جیت گئے جیسے پیغامات سے ہوشیار رہیں