in

اسامہ ستی قتل کیس: ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

Usama murder case

اسامہ ستی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان پولیس اہلکاروں پر فرد جرم کی کارروائی 12 مارچ تک مؤخر کردی۔

پولیس نے گزشتہ سماعت پر عبوری چالان پیش کیا تھا جبکہ جمعہ 5 مارچ کو پولیس نے حتمی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی۔

عدالت نے پولیس کو 12مارچ تک حتمی چالان جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں وکلا ہڑتال کے باعث جعلی اکاؤنٹس کے تین مقدمات پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس پر سماعت نہیں ہوسکی۔

نیب نے استدعا کی کہ وکیل پیش نہیں ہو رہے تو زرداری سمیت تمام ملزمان کو خود بلایا جائے۔ جج اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ آپ کی بات درست ہے اور اس حوالے سے ہم آرڈر جاری کریں گے۔

منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس پر سماعت 17مارچ جبکہ سندھ بینک کرپشن ریفرنس پر سماعت 30 مارچ تک ملتوی کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جعلی ٹام کروز نے سب کو ماموں بنادیا

جعلی ٹام کروز نے سب کو ماموں بنادیا

عامرلیاقت نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنےکا طریقہ غلط بتایا

عامرلیاقت نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنےکا طریقہ غلط بتایا