in

رحیم یار خان: گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

رحیم یار خان: گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

رحیم یار خان کے علاقے میں گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ جب کہ ایک شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رحیم یار خان کے علاقے میں تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں چک نمبر 135 میں پیش آیا۔ جہاں اہل محلہ نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا، جب کہ جائے وقوعہ پر ماں اور تین بچوں کی لاشیں موجود تھیں۔ چاروں افراد کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، جب کہ لاشوں کے قریب ہی ایک زخمی شخص بھی موجود تھا۔

زخمی شخص گھر کا سربراہ تھا، جسے فوری طبی امداد کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔ دیگر لاشوں کو بھی ضروری کارروائی کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ حکام کے مطابق آلہ قتل گھر میں لاشوں کے قریب ہی پڑا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سلم ڈاگ ملینئرکےاداکارمدھرمتل پرجنسی ہراسانی کاالزام

سلم ڈاگ ملینئرکےاداکارمدھرمتل پرجنسی ہراسانی کاالزام

جاپانی کمپنی ہونڈا نے خود کار گاڑی متعارف کرادیپاکستانی کتنے روپے میں خریدی جا سکتی ہے ؟ گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے دلچسپ خبر

جاپانی کمپنی ہونڈا نے خود کار گاڑی متعارف کرادیپاکستانی کتنے روپے میں خریدی جا سکتی ہے ؟ گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے دلچسپ خبر