in

آمدن سے زائد اثاثے: کيپٹن ریٹائرڈ صفدر نیب میں طلب

Capt Safdar

قومی احتساب بيورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سابق وزير اعظم نواز شريف کے داماد کیپٹن ريٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 مارچ کو طلب کرلیا۔

نيب کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گہا ہے کہ کیپٹن ريٹائرڈ صفدر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب واقع فلورمل، مریم نواز کے نام پر موضع مال ميں اراضی، موضع بدوکی میں واقع 62 کنال 2 مرلہ اراضی، رائیونڈ میں 200 کنال اراضی، تحصیل رائیونڈ میں 42 کنال اراضی، موضع سلطان کے سندر روڑ میں مریم نواز کے نام 109 ایکڑ اراضی، جاتی امرا کے قريب ایگریکلچر فارم اور جیو اسٹیٹ فارم ہاؤس کی مکمل تفصیلات ہمراہ لائيں۔

مزارقائد بےحرمتی کیس: مریم، صفدر کیخلاف مقدمہ خارج کرنےکا حکم

نوٹس ميں کیپٹن صفدر کو اہل خانہ اور مبینہ فرنٹ مین کے ناموں سمیت دیگر جائیدادوں کی بھی مکمل تفصیلات ساتھ لانے کی ہدايت کی گئی ہے۔

اس سے قبل 18 نومبر 2021 کراچی کی عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی اور بے حرمتی کیس ميں مریم نواز اور کیپٹن ريٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

TURKEY-DEFENCE-ACCIDENT-ARMY

ترکی کا فوجی ہیلی کاپٹرگر کرتباہ، 11فوجی اہلکار جاں بحق

وزیراعظم آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

وزیراعظم آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے