in

وزیراعظم آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

وزیراعظم آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

حکومتی و اتحادی ارکان کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو ہفتہ کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے ملک بھر کے اراکین قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس پختونخوا ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ہفتہ کو پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم ڈھائی بجے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

وفد میں طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین اور دیگر شامل ہونگے، جب کہ ایم کیوایم ارکان کے وفد سے بھی وزیراعظم عمران خان آج ہی ملاقات کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Capt Safdar

آمدن سے زائد اثاثے: کيپٹن ریٹائرڈ صفدر نیب میں طلب

New Zealand quake

نيوزی لینڈ: 8.1 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری