in

پولیس وردی پہن کربلیک میلنگ کرنے والے جوڑے کیخلاف مقدمہ

پولیس وردی پہن کربلیک میلنگ کرنے والے جوڑے کیخلاف مقدمہ

جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں پولیس کی وردی پہن کر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے میاں بیوی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ضلع لیہ کے تھانہ کوٹ سلطان میں درج مقدمہ کے مطابق ملز اسد اور اس کی بیوی ام لیلی پولیس کی وردی پہن کر خود کو پولیس والے ظاہر کرتے ہیں اور لوگوں کو بلیک میل کرکے رقم وصول کرتے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کے لیے مختلف تھانوں میں 5 ریپ کیسز بھی درج کروائے ہوئے ہیں۔ ملزمان لوگوں پر جھوٹے مقدمات درج کرواتے اور پھر رقم لیکر مقدمہ واپس لے لیتے ہیں۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں ملزمان روپوش ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ن لیگ نے لانگ مارچ کا شیڈول جاری کردیا

ن لیگ نے لانگ مارچ کا شیڈول جاری کردیا

’میں اگر کہوں ‘گانے پر عاشر وجاہت پر تنقید کا طوفان میمز بننے لگیں نوجوان گلوکار نے  ’جگتوں ‘کا ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی داد دیں گے

’میں اگر کہوں ‘گانے پر عاشر وجاہت پر تنقید کا طوفان میمز بننے لگیں نوجوان گلوکار نے  ’جگتوں ‘کا ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی داد دیں گے