in

اعتمادکا ووٹ یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم کے اتحادیوں سے رابطے

اعتمادکا ووٹ یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم کے اتحادیوں سے رابطے

پرویز الہیٰ، خالد مقبول کو ٹیلی فون

وزيراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ یقینی بنانے کیلئے اتحاديوں سے رابطے شروع کرديے۔ پرويز الہٰی اور خالد مقبول صدیقی نے اعتماد کا  ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کو ٹیلیفون کرکے پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب کرانے پر شکریہ ادا کیا جبکہ موجودہ سیاسی صورت حال اور اعتماد کے ووٹ پر مشاورت کی۔ چودھری پرویزالہٰی نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ بطور اتحادی آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی سے بھی رابطہ کرکے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بات چیت کی۔ خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے سنیٹ انتخابات میں ووٹ دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت سے شکوے شکایات کیں۔ عامر خان اور وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وفاقی کراچی کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرنے میں سستی دکھا رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبوضہ کشمیر: اگلو کیفے دنیا بھر میں مقبول

مقبوضہ کشمیر: اگلو کیفے دنیا بھر میں مقبول

صادق سنجرانی کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

صادق سنجرانی کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات