in

بزرگ افراد کو15 مارچ سے ویکسین فراہم کی جائے گی

بزرگ افراد کو15 مارچ سے ویکسین فراہم کی جائے گی

کرونا سے بچاؤ کی ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگانے کے بعد عوام تک پہنچانے کا مرحلہ پندرہ مارچ سے شروع ہوگا۔ آغاز 65 سال اور زائد عمر کے افراد سے کیا جائے گا۔

وزارت قومی صحت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ ملک کی 10 کروڑ آبادی کیلئے کرونا ویکسین درکار ہے کیونکہ 18 سال سے کم عمر افراد کو ویکسینیشن کی ضرورت نہیں۔

وفاقی سیکرٹری صحت عامر اشرف خواجہ نے کہا کہ 65 سال کے بعد ہم آہستہ آہستہ ایک بریکٹ نیچے کرتے جائیں گے۔ 60 سال تک جائیں گے، ان کی رجسٹریشن ہوگی اور ساری جنرل پاپولیشن کو لگائیں گے۔ ہمیں گاوی سے ویکسین ملے گی اور گاوی کی ایسٹازینکا ویکسین سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا میں پروڈیوس ہو رہی ہے۔

وفاقی سیکرٹری صحت نے بتایا کہ ویکسینیشن کے باعث کورونا جان لیوا نہیں رہتا۔

کمیٹی چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا کہ جس طرح دوسرے ملکوں میں صدر، وزیراعظم، کابینہ اور عوامی نمائندوں کو پبلک کے سامنے ویکسین لگائی جائے تو اس سے جو اس وقت تھوڑے سے تحفظات ہیں ویکسین سے متعلق یا اس کے کچھ منفی اثرات ہیں تو وہ دور ہو جائیں گے۔

پی اے سی کو بتایا گیا کہ چین کے علاوہ بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کو ویکسین عطیہ کریں گے۔ نجی شعبے کو ویکسین درآمد کرکے عوام کو لگانے کی اجازت دی گئی لیکن ابھی تک کسی کمپنی نے درخواست نہیں دی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سنیل شیٹی کے بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری

سنیل شیٹی کے بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری

ترک اداکارہ کی عائزہ خان کےساتھ تصویر وائرل

ترک اداکارہ کی عائزہ خان کےساتھ تصویر وائرل