in

ارکان مجھے نااہل سمجھتے ہیں تو خلاف ووٹ دیں، وزیراعظم

ارکان مجھے نااہل سمجھتے ہیں تو خلاف ووٹ دیں، وزیراعظم

قوم سے خطاب

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ارکان مجھے نا اہل سمجھتے ہیں تو برملا میرے خلاف ووٹ دیں، اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں گا مگر کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔

جمعرات کی شام قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کاخیال تھا کہ یہ مجھ پر عدم اعتماد کی تلوار لٹکائیں گے اور میں انہیں این آر او دے دوں گا مگر یہ ممکن نہیں کیونکہ میں حکومت یا اپوزیشن دونوں میں رہ کر چوروں ڈاکوؤں کا پیچھا کروں گا۔ اگر مجھے عہدہ یا کرسی عزیز ہوتی تو انہیں این آر او دے دیتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں پرسوں خود قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لوں گا کیونکہ وہ شوآف ہینڈ کے ساتھ ہوگا۔ اگر اراکین نے عدم اعتماد کیا تو اُن کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اپوزیشن بینچ پر جاکر بیٹھ جاؤں گا۔

سیکریٹ بیلٹ کا دفاع کرنے پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کورٹ نے آپ کوموقع دیا مگر کیا وجہ تھی کہ 1500 بیلٹ پیپرز پر بار کوڈنگ نہیں کی جاسکی۔ الیکشن کمیشن نے تو سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ میں نے سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کردی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند کی مفت سیر اب ممکن، مگر کیسے؟

چاند کی مفت سیر اب ممکن، مگر کیسے؟

ڈولفن پیرو ابابیل سمیت تمام سکواڈ ناکام لاہور پولیس کے ہیڈ کوارٹر سے چند قدم کے فاصلے پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

ڈولفن پیرو ابابیل سمیت تمام سکواڈ ناکام لاہور پولیس کے ہیڈ کوارٹر سے چند قدم کے فاصلے پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات