in

وزیراعظم کو اپنے ارکان نے مسترد کیا، بلاول بھٹو

وزیراعظم کو اپنے ارکان نے مسترد کیا، بلاول بھٹو

پی ڈی ایم کی جیت پر ملک بھر میں جشن منایا گیا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن میں وزیراعظم عمران خان کو ان کے اپنے ایم این ایز اور اتحادیوں نے مسترد کیا۔

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی جیت پر پورے ملک میں جشن منایا گیا، ہم نے عمران خان کے چیلنج کو قبول کیا تھا، عمران خان نے کہا تھا کہ ہار گیا تو اسمبلی توڑ دوں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم الیکشن لڑنے اور اسلمبلی تحلیل کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن اب کٹھ پتلی تماشہ نہیں چلے گا۔ وزیراعظم کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینا ایک ڈرامہ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ جانتا ہوں کون حکومتی بینچز پر بیٹھتے ہے لیکن دل ہمارے ساتھ ہیں، جومثبت ردعمل حکومتی اراکین کا آیا وہ بہت زیادہ ہے۔ فیصلہ ہم کریں گے کہ کب اور کہاں عدم اعتماد ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک سینیٹرکو ملنے والی مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایک سینیٹرکو ملنے والی مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

سینیٹ میں پیسہ نہیں ن لیگ کاٹکٹ چلاہے، مریم نواز

سینیٹ میں پیسہ نہیں ن لیگ کاٹکٹ چلاہے، مریم نواز