in

وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کرینگے

وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔  اپنے خطاب میں وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

سما سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ آج وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ حکمراں جماعت کی جانب سے سینیٹ چیئرمین کیلئے صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کے روز شام 4 بجے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ کل بروز جمعہ وزیراعظم پارلیمانی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے اراکین کو مخصوص ٹاسک سونپے گئے ہیں، جس کیلئے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔

اعتماد کے ووٹ سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ اگر وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکے تو حکومت ختم ہو جائے گی، تاہم جو قانون کے مطابق اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لے۔ اس کے خلاف 6 مہینے تک عدم اعتماد کی تحریک نہیں آئے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس میں آج ہونے والے اجلاس میں عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم نے پارٹی ارکان اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے واضح ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں گے۔ چیف وہپ عامر ڈوگر نے وزیراعظم کا پیغام تمام پی ٹی آئی ارکان کو پہنچا دیا۔ ہدایت میں تمام ارکان کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیصل آباد:شہری کےگھرسے9فٹ لمبانایاب اژدھابرآمد

فیصل آباد:شہری کےگھرسے9فٹ لمبانایاب اژدھابرآمد

سینیٹر صاحب مبارکباد مدیحہ نقوی کی فیصل رضا عابدی سے شادی کی تصدیق؟ تصویر شیئرکردی

سینیٹر صاحب مبارکباد مدیحہ نقوی کی فیصل رضا عابدی سے شادی کی تصدیق؟ تصویر شیئرکردی