in

وزیراعظم نے آج سینیر پارٹی قیادت کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج سینیر پارٹی قیادت کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کی سینیر قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

آج بروز جمعرات 4 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پارٹی کی سینیر قیادت سے بھی مشاورت کریں گے۔ سینیر قیادت کا مشاورتی اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

سینیٹ انتخابات اور قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ پر مشاورت ہوگی۔ اسلام آباد کی نشست پر عبدالحفیظ شیخ کی شکست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب ‏قومی اسمبلی کا نیا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس کیلئے سمری صدر مملکت کو بھیجی جائے گی۔ قومی اسمبلی کارواں اجلاس آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shehbaz Sharif

نیب نے شہبازشریف کیخلاف ایک اور انکوائری کی منظوری دیدی

Lahore Police

لاہور: خاتون نے دفتر کےباہر گولی مار کر خودکشی کرلی