in

سینیٹ میں اپ سیٹ:وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے

سینیٹ میں اپ سیٹ:وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسد عمر، شفقت محمود، عثمان ڈار اور ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد پارٹی اور وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کے دوران واضح ہوجائے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔ جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے وہ ان کے ساتھ دکھائی دیں گے اور جن کو ن لیگ اور پی پی کا نظریہ درست لگتا ہے وہ ان کے ساتھ شامل ہوجائیں۔ تحریک انصاف کے کارکن کو اعتماد ہونا چاہیے کہ ہم ان کا حق لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یوسف رضا گیلانی کو اچھی طرح جانتے ہیں، وہ ان کے علاقے سے ہیں۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ کیسے میدان میں اترے۔ وہ عددی اکثریت کی بنیاد پر میدان میں نہیں آئے بلکہ ان کو عندیہ ملا ہے اور وہ عندیہ ’ڈیپ پاکٹ‘ والوں کی جانب سے ملا تھا۔

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر عددی اکثریت حاصل نہ ہونے کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی اتحاد کے حفیظ شیخ کو شسکت دے کر وزیراعظم عمران خان کیلئے مشکل صورت حال کھڑی کردی ہے۔

اسلام آباد کی نشستوں کیلئے قومی اسمبلی کے ارکان ووٹ دیتے ہیں اور قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے پاس 181 جبکہ اپوزیشن کے پاس 160 ارکان ہیں۔ اس کے باوجود یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو 5 ووٹوں سے ہرایا ہے۔ دوسری جانب سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو حکومت پر 8 نشستوں کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آج عمران خان کاوزیراعظم رہنے کاجواز ختم ہوگیا، مریم نواز

آج عمران خان کاوزیراعظم رہنے کاجواز ختم ہوگیا، مریم نواز

پی ایس ایل میچز لاہورسے کراچی منتقل کرنےپر غور

پی ایس ایل میچز لاہورسے کراچی منتقل کرنےپر غور