in

موٹروےخاتون زیادتی کیس:ملزمان کےخلاف فردِ جرم عائد

lahore-motorway-rape-2

موٹروے پرخاتون سےزیادتی کےملزمان کےخلاف انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےفرد جرم عائد کردی ہے۔

بدھ کولاہورمیں ملزمان کے خلاف چالان جمع ہونے کے بعد سماعت کیمپ جیل میں ہوئی۔ جیل میں ہونے والے ٹرائل میں عدالت کے روبرو ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو پیش کیا گیا۔

عدالت نےملزمان کےخلاف فردِجرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کیس کا دفاع کرنے کا موقف اپنایا۔عدالت نے استغاثہ کو ملزمان کے خلاف گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی جس پراستغاثہ نے4 گواہوں کےبیانات ریکارڈ کرائے۔

پچھلےماہ عدالت کے روبرو جمع کرائے گئےچالان میں متاثرہ خاتون، مقدمے کے مدعی اور 15 پر کال کرنیوالے شخص سميت 40 گواہان کو شامل کیا گیا تاہم سانحے کے وقت موقع پر موجود 3 بچوں کو گواہوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ملزم شفقت عرف بگا نےجوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الٰہی کے روبرو دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے اقبال جرم کرلیا۔دوسری جانب ملزم عابد ملہی نے تفتیشی افسر کے روبرو اعتراف جرم کیا اور دفعہ 161 کا بیان ریکارڈ کروایا، ملزم عابد ملہی نے خاتون کو 2 مرتبہ جبکہ شفقت نے ايک مرتبہ ریپ کا نشانہ بنایا۔چالان ميں کہا گيا ہے کہ ملزمان عابد ملہی اور شفقت کا ڈی این اے میچ کرچکا ہے۔

موٹروے پرریپ کاواقعہ 9 ستمبر2020 کوپیش آیا تھا۔اس رات ایک خاتون اپنےکم سن بچوں کےساتھ لاہورسےبراستہ سیالکوٹ موٹروے گوجرانوالہ جا رہی تھی کہ راستے میں گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا۔اس دوران 2 ملزمان آئےاورخاتون کوبچوں سمیت قریبی کھیتوں میں لے گئےجہاں ملزمان نے پہلے خاتون کو ریپ کا نشانہ بنایا اور قیمتی سامان بھی لوٹ کر فرار ہوگئے،جس میں 1لاکھ روپےنقدی، زیورات اور ڈیبٹ کارڈ و دیگر اہم اشیاء شامل تھیں۔

واقعے میں ملوث ایک ملزم شفقت عرف بگا نے خود ہی گرفتاری دیدی تھی جبکہ دوسرا ملزم عابد ملہی ایک ماہ تک روپوش رہا اور آخر کار فیصل آباد سے گرفتار ہوگیا تھا۔ان کےخلاف تھانہ گجرپورہ نےمقدمہ درج کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایس ایل2021: پلےآف مرحلے کیلئے ملتان،کوئٹہ آج مدمقابل ہونگے

پی ایس ایل2021: پلےآف مرحلے کیلئے ملتان،کوئٹہ آج مدمقابل ہونگے

کنگز سنسنی خیرمقابلے کےبعد فتحیاب

کنگز سنسنی خیرمقابلے کےبعد فتحیاب