پرندوں کو صبح میانی فاریسٹ میں آزاد کردیا
ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر جنگلی حیات سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے جامشورو ٹول پلازہ پر 6ہزار 800 چڑیا اور بلبل قبضے میں لے لیں۔
محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق تحویل میں لی گئی جنگلی حیات مسافر بس کے ذریعے کراچی منتقل کی جارہی تھی۔ کارروائی کے دوران ایک فرد کی گرفتاری عمل میں آئی۔
انسپکٹر اعجاز علی ریڈ پارٹی سندھ وائلڈ لائف نے بتایا کہ رات گئے پکڑی جانے والی چڑیوں کو صبح میانی فاریسٹ میں آزاد کر دیا گیا۔
قبضے میں لی گئی چڑیا اور بلبل دیہی سندھ کے علاقے مہیڑ سے اسمگل کی جا رہی تھی۔ دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں کمیونٹی کی بنیاد پر دور افتادہ علاقوں کے باسی اس کاروبار سے منسلک ہیں اور ان افراد کے پرندہ مارکیٹوں میں دکانداروں سے رابطے ہیں۔