in

اہم خبر:یوسف رضاگیلانی کی نااہلی کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست

اہم خبر:یوسف رضاگیلانی کی نااہلی کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست

بدھ 3 مارچ کی چند اہم خبروں کا احوال۔

تحريک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ فرخ حبيب کہتے ہيں کہ علی حیدر نے پریس کانفرنس میں جرم کا اعتراف کيا لہٰذا الیکشن کمیشن گیلانی کو نااہل قرار دے۔

سينيٹ اليکشن کے لیے علی حیدر گيلانی کی جانب سے ایک رکن کو ووٹ خراب کرنے کا طريقہ بتائے جانے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

پی ایس ایل 6 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

اسلام آباد ہائيکورٹ ميں فیصل واوڈا کیخلاف دوہری شہریت نااہلی کيس کی سماعت آج ہوگی، ساتھ ہی وہ سینیٹ کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار بھی ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں قومی ادارہ برائے امراض قلب ميں کرپشن سے متعلق درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ درخواست سماعت کےلیے دوسرے بینچ کو منتقلی کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کی گئی تھی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح8 بجے سے 72 گھنٹوں کے لیے پانی کی فراہمی بند رہے گی۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق 48انچ قطر کی لائن کی مرمت کی جائے گی۔ بن قاسم ٹاون، نیشنل ہائی وے، منزل پمپ، مظفرآباد کالونی اور ملیر کے علاقے متاثر ہوں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظر ثانی درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر ہو سکتی ہے یا نہیں؟ فل کورٹ میٹنگ اور عدالت جائزہ لے گی، کیس کی مزید سماعت آج ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سنجے دت کے نئے لُک کے ساتھ تصویر وائرل

سنجے دت کے نئے لُک کے ساتھ تصویر وائرل

Sindh-High-Court-1

اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی کیس:ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ