in

سوات:معلمہ نے شاگرد کا گلاکاٹ کرزخمی کردیا

سوات:معلمہ نے شاگرد کا گلاکاٹ کرزخمی کردیا

مینگورہ کے علاقے امان کوٹ میں 3 سالہ بچے کا گلا کاٹ کر زخمی کرنے والی مدرسے کی ناظمہ کو جیل بھجوادیا گیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 24 جنوری کو تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقے امان کوٹ میں ایک مدرسے کے مرکزی دروازے کے باہر 3 سال کے بچے محمد حصان ولد امجدعلی کو گلا کاٹ کر زخمی کردیا گیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی اور اصل ملزمہ تک پہنچ گئی۔

ملزمہ نے مدرسہ میں پڑھنے والے بچے کی بہن جو اسی مدرسے میں استاد تھی کی شادی رکوانے کی کوشش میں یہ قدم اٹھایا۔ وہ حصان کی بہن سے اپنے بھائی کی شادی کروانا چاہتی تھی جس کی وجہ سے اس نے بچے کو بلیڈ کے وار سے زخمی کیا تاکہ شادی کی تاریخ آگے بڑھ جائے۔

یس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ ملزمہ نے اپنے جرم کا عتراف کرلیا ہے بعدازاں ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے عدالت کے روبرو بھی اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد اسے سوات جیل بھجوادیا گیا۔ بچے کے والد نے پولیس کی تفتیش پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہاکہ عدالت سے بھی انہیں انصاف کی امید ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: بدھ سےپانی کی فراہمی متاثر رہےگی

کراچی: بدھ سےپانی کی فراہمی متاثر رہےگی

گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل6 میں مسلسل چوتھی شکست

گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل6 میں مسلسل چوتھی شکست