پی ٹی آئی اکثریت کے حصول کی جانب گامزن
ايوان بالا میں فی الحال تو اپوزیشن کو عددی اکثریت حاصل ہے ليکن 3مارچ کو ہونے والے انتخابات کے بعد صورتحال بدل جانے کا امکان ہے اور تحريک انصاف سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھرتی نظر آ رہی ہے۔
سينيٹ کے 52 اراکين اپنی 6 سالہ مدت پوری کرنے کے بعد 11 مارچ کوريٹائر ہورہے ہيں۔ پی ٹی آئی کے کے 14 سینیٹرز ہیں جن میں سے 7 ریٹائر ہوجائیں گےت۔
حکمران جماعت کو پنجاب سے 5 سيٹيں مل چکی ہیں جبکہ اس کے مزيد 15 اميدواران کی کامیابی کا امکان ہے جس کے بعد متوقع طور پر اس کی سيٹوں کی کل تعداد 28 ہوجائے گی۔
پی ٹی آئی کی اتحادی بلوچستان عوامي پارٹی کی نشستوں کی تعداد 13 تک پہنچ سکتی ہے جبکہ پنجاب کی ايک سيٹ مسلم ليگ ق کے حصے ميں آئی ہے۔