in

بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی ائیر لائن کے طیارے نے منگل 2 مارچ کو ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق بھارتی ایئرلائن کا طیارہ شارجہ سے بھارتی شہر لکھنؤ جا رہا تھا، تاہم اس دوران مسافر کی طبعیت بگڑنے پر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

بھارتی پرواز 6 ای 1412 کو صبح 5 بجے ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی ، جس پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو کراچی ایئر پورٹ اتارنے کی اجازت دی گئی تاہم طبی امداد دیے جانے تک مسافرطیارے میں ہی انتقال کرچکا تھا۔

ضروری اقدامات کے بعد متعلقہ پرواز صبح8 بج کر 36منٹ پر احمد آباد کیلئے روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل بھی مسافر کو ہارٹ اٹیک کے باعث سعودی عرب سے بھارت جانیوالے بھارتی پرائیویٹ طیارے نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ اس دوران مسافر جانبر نہ ہوسکا تھا۔

بھارتی ایئر لائن انڈیگو کو بھارت کی کم خرچ ائیر لائن سمجھا جاتا ہے جس کا ہیڈ کوارٹر ہریانہ میں موجود ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملتان: ٹیبل ٹینس کھیلنےوالی جڑواں بہنیں

ملتان: ٹیبل ٹینس کھیلنےوالی جڑواں بہنیں

Islamabad-police-2

اسلام آباد: قتل کا ملزم 27سال بعد گرفتار