in

ویکسین پرائیوٹ سیکٹرمنگوا رہا ہے، شہریوں کوپیسے دینا پڑیں گے

ویکسین پرائیوٹ سیکٹرمنگوا رہا ہے، شہریوں کوپیسے دینا پڑیں گے

ہمیں 70سے80 فیصد اپنے لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے

وزيرصحت سندھ عذرا پيچوہو نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈریپ نے جس ویکسین کی اجازت دی ہے وہ پرائیویٹ سیکٹر منگوا رہا ہے۔ اگر پرائیویٹ سیکٹر ویکسین منگوائے گا تو شہریوں کو پیسے دینا پڑیں گے۔

وزيرصحت سندھ نے کراچی میں ڈاکٹر اقبال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسالگ رہا ہےہمارے ملک میں سب سےآخرمیں کرونا ویکسین آئے گی، ہمیں 70سے80 فیصد اپنے لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے۔ چین سے کورونا کی ویکسین پر بات کرنا فیڈریشن کا کام ہے، پاکستان میں چین کی ویکسین کےٹرائل بھی ہوئےہیں۔

عذرا پيچوہو نے کہا کہ وفاق سے بات کروں گی کہ سندھ ویکسین پرائیویٹ سیکٹر سے خرید لے،اس طرح پاکستان میں ویکسین کا آغاز ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ وائرس تیزی سے بدل رہا ہے ہم ابھی سے ویکسین لگا کر اسے روک سکتے ہیں، سائنافام ویکسین کے لگانے کے حوالے سے ہم وفاق سے بات کریں گے۔ ہم یہ ویکسین پرائیویٹ بھی خرید کر لگا سکتے ہیں، وفاق ہمیں اجازت دے ہم ویکسین لگائیں، ہم چاہتے ہیں ویکسین لگانے میں ہم پہل کریں۔ سائنا فام پورے چین اور عرب ممالک میں استعمال ہوچکی ہے۔ یہ ایک محفوظ ویکسین ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور:دیسی چڑیوں کوپکڑنے کے کاروبار پر کریک ڈاؤن

لاہور:دیسی چڑیوں کوپکڑنے کے کاروبار پر کریک ڈاؤن

ہالی ووڈ اداکار لیام نیسن نے زندگی کا اہم فیصلہ کرلیا بڑا اعلان کردیا

ہالی ووڈ اداکار لیام نیسن نے زندگی کا اہم فیصلہ کرلیا بڑا اعلان کردیا