in

عزیربلوچ ایک اور مقدمےمیں بری

عزیربلوچ ایک اور مقدمےمیں بری

عزیربلوچ کوایک اور مقدمہ میں بری کردیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں پراسیکیوشن بغدادی تھانے پر حملے کا کیس بھی ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ کی ایماء پربغدادی تھانے پرحملہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کوکیسے پتہ چلا کہ عذیربلوچ کی ایماء پر حملہ کیا گیا؟۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اہل محلہ نے بتایا تھا کہ عذیربلوچ نےحملہ کرایا۔ عدالت نےتفتیشی افسرسے مزید استفسارکیا کہ آپ نےمحلےوالوں کوگواہ بنایا تھا؟۔ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں محلے والوں میں سے کسی کو اس کیس میں گواہ نہیں بنایا تھا۔ عذیربلوچ کیخلاف بغدادی تھانےپرحملےکامقدمہ2012میں درج کیاگیا تھا۔ عذیر بلوچ اب تک 11 مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔جن مقدمات سے عزیر بلوچ کو بری کیا گیا ان میں انسداد دہشت گردی عدالت کے مقدمات بھی شامل ہیں۔عزیربلوچ پر تقریباً 100 افراد کے قتل، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ناجائزہ اسلحہ سمیت مزید 47 مقدمات زیرالتواء ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت جتنی مٹھائياں بانٹے،سپريم کورٹ نےحکومتی آرڈیننس مستردکرديا،کھوسہ

حکومت جتنی مٹھائياں بانٹے،سپريم کورٹ نےحکومتی آرڈیننس مستردکرديا،کھوسہ

کراچی:سندھ بھرکےآئی بی اےٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرزکاپریس کلب پردھرنا

کراچی:سندھ بھرکےآئی بی اےٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرزکاپریس کلب پردھرنا