in

کراچی:سندھ بھرکےآئی بی اےٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرزکاپریس کلب پردھرنا

کراچی:سندھ بھرکےآئی بی اےٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرزکاپریس کلب پردھرنا

جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا

کراچی سمیت سندھ بھر کے آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈماسٹرز نے کراچی پریس کلب پر دھرنا دے دیا اوراحتجاجی اساتذہ نے نوکریاں مستقل ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

پیرکوصوبےبھرکےآئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ مطالبات کی منظوری کے لئے بڑی تعداد میں کراچی پریس کلب کے باہر اکٹھے ہوئے اور دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نوکریوں سےجبری طور پر برطرف کیا گیا، نوکریوں کو مستقل کرنے کی بجائے دوبارہ امتحان کی شرط مسلط کردی گئی ہے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 4 سال تسلی بخش کارکردگی دکھائی مگر محکمہ تعلیم سندھ  نے 937 آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کو مستقل نہیں کیا۔اس سے قبل بھی دو ہزارانيس میں احتجاج کیاجس پر حکومت سندھ نے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ایک کمیٹی بنائی لیکن اس کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عزیربلوچ ایک اور مقدمےمیں بری

عزیربلوچ ایک اور مقدمےمیں بری

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا