in

کرونا وائرس:پاکستان میں صحتیاب افرادکی تعداد5لاکھ 46 ہزار371 ہے

کرونا وائرس:پاکستان میں صحتیاب افرادکی تعداد5لاکھ 46 ہزار371 ہے

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنےبتایا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید36 افراد کرونا وائرس کےباعث انتقال کرگئےجبکہ اس دوران1 ہزار392 نئےکرونا کیسزرپورٹ ہوئے۔

این سی اوسی نےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کےباعث سب سےزیادہ پنجاب میں 13،سندھ اورخیبرپختونخوامیں 7،7 اموات ہوئیں۔آزادکشمیرمیں4 اوراسلام آباد میں 5 اموات ہوئیں۔ ایک روز میں کرونا وائرس کی تشخیص کےلیے38 ہزار 338 ٹیسٹ کئے گئے۔

پاکستان میں کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار896 ہوگئی ہے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 98 ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونےوالےمریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار371 ہے۔ملک بھرمیں کرونا وائرس کےمجموعی کیسزکی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار365 ہوگئی ہے۔

ادھراسلام آباد کے پمز اسپتال نے رجسٹریشن کے باوجود کرونا ویکسین نہ لگوانے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔پمزاسپتال میں اب تک 1500 سے زائد ورکرز ویکسین لگوا چکے ہیں جبکہ رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد 3 ہزار ہے۔اسپتال انتظامیہ نےباقی رہ جانےوالےعملے کو جلد سے جلد کرونا ویکسین لگانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آبادمیں مجموعی طورپرساڑھے5 ہزارسےزائد ہیلتھ کیئرورکرز کوویکسین لگ چکی ہےجبکہ 14 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لالی ووڈ کے رانجھااعجازدرانی چل بسے

لالی ووڈ کے رانجھااعجازدرانی چل بسے

Palwasha Khan

پیپلزپارٹی امیدوار پلوشہ خان سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار