in

پاکستان ریلوے کا 8مسافر ٹرینوں کوآؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

Train

پاکستان ریلوے نے محکمے کو منافع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے اپنی 8 مسافر ٹرینوں کے تجارتی انتظام کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق 8 مسافر ٹرینوں میں سر سید ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، نارووال میسنجر ٹرین، مہران ایکسپریس، موئن جو دڑو ایکسپریس اور بدر ایکسپریس شامل ہیں۔

پاکستان ریلوے پہلے ہی آؤٹ سورس ٹرینوں سے ایک ارب 5کروڑ 39 لاکھ روپے کما رہا ہے جبکہ حالیہ فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان ریلوے کو سالانہ 17 کروڑ 9 لاکھ روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 8 ٹرینوں میں سر سید ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی کے لیے نان اسٹاپ ٹرین ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا ویکسین نہ لگوانے والے عملےکو پمز اسپتال کا انتباہ

کرونا ویکسین نہ لگوانے والے عملےکو پمز اسپتال کا انتباہ

خیبرپختونخوا: اپوزيشن نے سينيٹ کی 2نشستوں کی پيشکش مسترد کردی

خیبرپختونخوا: اپوزيشن نے سينيٹ کی 2نشستوں کی پيشکش مسترد کردی