in

چئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری عہدے سے برطرف

چئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری عہدے سے برطرف

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں وفاقی حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹا دیا۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کوچئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم دیتےہوئے آئندہ سماعت تک بطورچیئرمین کام کرنےسےبھی روک دیا تھا۔

ہفتے کوچئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کےہمراہ پی ٹی وی کے2 ڈائریکٹرز وسیم رضا اوراصغر ندیم بھی فارغ کردئیےگئے۔وفاقی کابینہ نےسرکولیشن سمری کے ذریعے تینوں اعلی عہدےداران کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔ ہائیکورٹ نےنعیم بخاری کام سےروکتےہوئےحکومت کو تعیناتی پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے موقع پر13 نومبر کی وزارت اطلاعات و نشریات کی سمری عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ آپ نے سمری بھیجتے ہوئے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں پڑھا تھا،آپ نےعطا الحق قاسمی کیس میں جو غلطیاں کی تھیں،دوبارہ وہی غلطیاں کی ہیں۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے نعیم بخاری کی تعیناتی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی بھی قرار دیا تھا۔ عدالت نے ان کی تعیناتی کا معاملہ وفاقی کابینہ میں دوبارہ بھجوادیا تھا ۔عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ کابینہ آئندہ اجلاس میں نعیم بخاری کی تعیناتی پر نظر ثانی کرے کیوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں درج ہے کہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 65 برس طے ہے اور اس اسامی پر کسی کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے تسلیم کیا ہے کہ اس عہدے کی تعیناتی کے لیے ایسا نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید ریمارکس دئیے تھے کہ عدالت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہےلیکن نعیم بخاری سے توقع ہے کہ وہ آئندہ سماعت تک اپنے اختیارات استعمال نہیں کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پشاور: مزید 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

پشاور: مزید 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

اداکار ورون دھون اور نتاشا کی شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں

اداکار ورون دھون اور نتاشا کی شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں