in

کراچی: معمر جوڑے کا قاتل گرفتار

کراچی: معمر جوڑے کا قاتل گرفتار

کراچی میں 17 فروری کو معمر جوڑے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون ایل میں 17 فروری کو قتل کیے گئے معمر جوڑے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قاتل نے میاں بیوی کو پیسوں کے لالچ میں قتل کیا۔ ملزم نے دونوں میاں بیوی کو 17فروری کی شام قتل کیا تھا۔ کاروبار میں نقصان پر ملزم رفیع پیسے ادا نہیں کر رہا تھا۔

مقتول جمیل نے ملزم رفیع کو 14 لاکھ روپے سود سمیت قرض دیا تھا، جب کہ مقتول کی جانب سے بار بار پیسوں کی واپسی کا بھی تقاضا کیا جا رہا تھا۔ ملزم نے دونوں کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے الہٰ قتل فلیٹ کے نالے میں پھینک دیا تھا۔

مقتول کے بیٹے کے مطابق لوگ قرض کیلئے والد کے پاس چیزیں گروی رکھوا کر پیسے ادھار لیا کرتے تھے۔ قتل کے بعد ملزم موبائل فونز اور حساب کتاب کی ڈائری بھی ساتھ لے گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ

مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ

اٹارنی جنرل بھی کرونا وائرس میں مبتلا

اٹارنی جنرل بھی کرونا وائرس میں مبتلا