in

خیبرپختونخوا، اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات کا فارمولا طے کردیا

خیبرپختونخوا، اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات کا فارمولا طے کردیا

خیبر پختونخوا کی پانچ اپوزیشن جماعتوں نے سینٹ انتخابات کے ليے فارمولا طے کرلیا۔ تمام جماعتوں کو ایک ایک نشست دے دی گئی۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر اجلاس میں معاملات طے ہوئے۔ جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کی جماعتوں کی حمایت کا اعلان کرديا۔ اس کے بدلے میں جماعت اسلامی کی عنايت بيگم خواتين کی نشست پر مشترکہ امیدوار ہوں گی۔

جنرل نشست کے لئے اے این پی کے ہدایت اللہ، جے یو آئی ف کے مولانا عطاء الرحمان اور مسلم لیگ نواز کے عباس آفریدی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر کو ٹیکنو کریٹ کی نشست دے دی گئی۔ سینٹ انتخابات کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے بارہ نشستوں پر گیارہ امیدواروں کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

پیپلزپارٹی کی متحدہ کو سینیٹ الیکشن ملکر لڑنے کی پیشکش

دوسری جانب سندھ میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے کی پیشکش کردی۔

بہادرآباد مرکز میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا انہوں نے جنرل اور خواتین کی نشست پر ایم کیو ایم کے امیدواروں کی حمایت کی پیشکش کی ہے۔ بدلے میں وفاق سے یوسف رضا گیلانی اور سندھ میں پیپلزپارٹی امیدواروں کے لیے حمایت مانگی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پیشکش رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سینیٹ الیکشن لڑنے سے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد پر فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ نے پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب کرا لیے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نائجیریا: 24 طالبات سمیت 42 مغوی رہا

نائجیریا: 24 طالبات سمیت 42 مغوی رہا

پیپلزپارٹی کی متحدہ کو سینیٹ الیکشن ملکر لڑنے کی پیشکش

پیپلزپارٹی کی متحدہ کو سینیٹ الیکشن ملکر لڑنے کی پیشکش