اسلام آباد کے علاقہ بھارہ کہو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسجد کے امام کو بیٹے اور شاگرد سمیت قتل کردیا۔ پولیس جائے وقوع سے شواہد جمع کر رہی ہے۔
ایس پی عمر خان کے مطابق قتل ہونے والوں میں مسجد کے امام مفتی اکرام اللہ، اس کا 13 سالہ بیٹا سمیع اللہ اور ایک شاگرد شامل ہے جس کا نام فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے میں پیش آیا ہے۔ لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وجہ تنازع فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔