in

تیسرٹاؤن اسکیم45 کے الاٹیز کو کنفرمیشن لیٹرز کیسے ملیں گے؟

تیسرٹاؤن اسکیم45 کے الاٹیز کو کنفرمیشن لیٹرز کیسے ملیں گے؟

ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، تیسر ٹاؤن سکیم 45 کی قرعہ اندازی جولائی 2019 میں کی گئی تھی لیکن جن لوگوں کو 2،000 پلاٹ ملے تھے ان کو تاحال کنفرمیشن لیٹرز موصول نہیں ہوئے ہیں۔

اس اسکیم میں 80 ، 120 ، 240 اور 400 گز کے پلاٹ شامل ہیں، قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کو کنفرمیشن لیٹرز ان کے قومی شناختی کارڈ پر درج رہائشی پتہ پر بھیجے جانے چاہئیں تھے۔

ایم ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبد الناصر خان کا کہنا ہے کہ پیپر ورک مکمل نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں، متعدد کنفرمیشن لیٹرز ایم ڈی اے آفس کو واپس کردیئے گئے تھے کیونکہ پلاٹ حاصل کرنے
والے بہت سے الاٹیز اپنے دیئے گئے پتہ سے منتقل ہوگئے تھے، یہ وہاں ہوا جہاں لوگ کرایے پر رہ رہے تھے، جبکہ تاخیر کی دوسری وجہ کرونا وائرس کی وباء بھی تھی۔

ایم ڈی اے کے افسر نے مزید بتایا کہ الاٹیز اپنے کنفرمیشن لیٹرز لینے کے لئے شاہرہ فیصل پر واقع ایم ڈی اے کے کیمپ آفس آسکتے ہیں، انہیں صرف اصل قومی شناختی کارڈ اور ادا شدہ چالان کی پرچی
ساتھ لانے کی ضرورت ہے۔

تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟

جنرل عبد الناصر خان کے مطابق اسکیم 45 میں 96 فیصد سڑکوں کا انفراسٹرکچر موجود ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں ، برساتی نالوں ، سیوریج اور اندرونی پانی کی فراہمی کا ایک جال موجود ہے لیکن
وہ مرکزی نظام سے لنک نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تیسر ٹاؤن سکیم 45 کے الاٹیز کو کے فور گریٹر واٹر سپلائی اسکیم سے پانی ملے گا تاہم یہ پروجیکٹ ابھی مکمل نہیں ہوا۔ کے فور کے شروع ہونے پر پانی کی سپلائی اللہ پیائی پر مرکزی نظام سے منسلک ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 20 دن میں بجلی کے کنکشن بھی لگائے جانے کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ چیف منسٹر ہاؤس میں کے الیکٹرک کے وفد سے سی ایم اور ایم ڈی اے افسران کی میٹنگ طے کی جاچکی ہے۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کے ادائیگی پلان پر غور کیا جائے گا، ایم ڈی اے کے پاس اسکیم 45 میں کنکشن کی مد میں کے الیکٹرک کو فوری طور پر ادائیگی کے فنڈز نہیں ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد میں امام مسجد، بیٹا اور شاگرد قتل

اسلام آباد میں امام مسجد، بیٹا اور شاگرد قتل

زلمی نے یونائیٹڈ کو باآسانی 6وکٹوں سے ہرادیا

زلمی نے یونائیٹڈ کو باآسانی 6وکٹوں سے ہرادیا