in

حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کردیا گیا

حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کردیا گیا

یہ حکومت روٹی،پانی،بجلی اور ووٹ چور ہے

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ جیل کے باہر مریم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

حمزہ شہباز کو 20 ماہ بعد جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کے 1، 1 کروڑ کے 2 مچلکوں کے عوض حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔ احتساب عدالت ڈیوٹی جج اکمل خان نے حمزہ شہباز کے روبکاری جاری کی۔

حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کيس ميں ضمانت منظور ہوئیں۔ حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کيس ميں 11جون سال 2019 کو گرفتار کيا گيا تھا۔

قبل ازیں کوٹ لکھپت جیل روانگی سے قبل جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز پارٹی کا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔ حمزہ نے 2 سال ناحق جیل کاٹی ہے۔ حمزہ نے بہادری کیساتھ جھوٹے کیس کا مقابلہ کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرس گیل،حسن علی کےبعد ماہرہ خان  کاگُگلی چیلنج دیکھیے

کرس گیل،حسن علی کےبعد ماہرہ خان کاگُگلی چیلنج دیکھیے

ویڈیو:ایف16،جےایف17،ایف7،میراج کا فلائی پاسٹ

ویڈیو:ایف16،جےایف17،ایف7،میراج کا فلائی پاسٹ