in

سینیٹ انتخابات:شہبازشریف کی لاہورمیں ووٹ ڈالنےکی درخواست مسترد

سینیٹ انتخابات:شہبازشریف کی لاہورمیں ووٹ ڈالنےکی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ ڈالنے کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی ہے۔ شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکا ہے۔ شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو لاہور میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما خورشید شاہ، ن لیگی رہنما شہباز شریف اور خواجہ آصف اور ایم این اے علی وزیر پولیس تحویل میں ہیں۔

رواں سال سینیٹ کے انتخابات اگلے ماہ 3 مارچ کو ہونگے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعدیہ جبار اور ہدایت کار قاسم علی مرید نے شادی کرلیویڈیو کیساتھ تصدیق بھی کردی

سعدیہ جبار اور ہدایت کار قاسم علی مرید نے شادی کرلیویڈیو کیساتھ تصدیق بھی کردی

پاکستانی کمپنی نے اب یہ کام کیا تو قانونی چارہ جوئی بھی کروں گا ترک اداکارہ اینگن التان نے خبردار کردیا

پاکستانی کمپنی نے اب یہ کام کیا تو قانونی چارہ جوئی بھی کروں گا ترک اداکارہ اینگن التان نے خبردار کردیا