in

ابھی نندن کو واپس کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،وزیراعظم

ابھی نندن کو واپس کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،وزیراعظم

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے۔

پاک فضائیہ کے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کی غیر ذمہ دارانہ عسکری شر انگیزی کے باوجود گرفتار بھارتی ہواباز واپس کرکے پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنے ذمہ دارانہ رویے کا اظہار کیا۔ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کیخلاف فضائی حملے کی شکل میں بھارت کی غیرقانونی عاقبت نااندیش عسکری مہم جوئی پر ہماری جوابی کارروائی کو 2 برس مکمل ہونے پر میں قوم کو مبارک باد اور اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایک با اعتماد اور فاخر قوم کے ناطے ہم نے پورے عزم و استقلال سے اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی جنگ بندی کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ مزید پیش رفت کیلئے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ ہندوستان اہلِ کشمیر کے دیرینہ مطالبے کی منظوری اور سلامتی کونسل کی قرار داتوں کی روشنی میں انہیں حقِ خودارادیت کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج نے 27 فروری کو قوم کے تعاون سے مادر وطن کا دفاع کيا۔ وقت آيا تو ہر چيلنج کا بھرپور طريقے سے جواب ديں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے مادر وطن کا دفاع کیا۔ تعداد نہیں بلکہ قوم کی ہمت و جرات ہے جو فتح حاصل کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل آج 27 فروری ہی کے روز بھارت کی ہار اور اور پاکستان کی کڑک چائے کے چرچے ہوئے تھے۔ پاکستانی جانبازوں کے بروقت آپریشن سے بھارت کو تاريخی سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے شاہينوں نے بھارتی مگ 21 کو اپنا شکار بنا کر زمین بوس کیا تھا۔ طیارہ کریش ہوکر جب زمین پر گرا تو عوام کا ایک ہجوم اس کی جانب لپکا اور اسے دبوچ لیا، تاہم اسی اثنیٰ میں پاک آرمی کے جوان حوالدار نذر اور کیپٹن عبداللہ بھی وہاں پہنچے اور کیپٹن عبداللہ نے ابھی نندن کو اپنی تحویل میں لیا۔

یہاں سے ابھی نندن کے ہاتھ باندھ کر وہاں پیچھے روڈ پر لے جاکر گاڑی میں بیٹھا دیا گیا۔ جہاں سے انہیں کیو آر ایف کی ٹیم ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پکڑ کر بٹالین ہیڈ کوارٹرز میں لائی۔

اُس وقت اس کے ناک اور چہرے سے خون بہہ رہا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اُس کا چیک اپ کیا۔ اُس کو انجکشن لگائے۔ اُس کے زخم صاف کئے اور اُس کی پٹی کی۔ بعد ازاں وزیراعظم کی جانب سے ابھی نندن کو واپس بھارت کے حوالے کرنے کا اہم اور بڑا اعلان سامنے آیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹشو پیپرز بیچنے والی خواتین نے دپیکا پڈوکون کو گھیرے میں لے لیا اور  پھر۔ ۔ ۔

ٹشو پیپرز بیچنے والی خواتین نے دپیکا پڈوکون کو گھیرے میں لے لیا اور  پھر۔ ۔ ۔

بہن کی پسند کی شادی پر بھائی نالاں بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بہن کی پسند کی شادی پر بھائی نالاں بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا