in

کراچی، سیکیورٹی گارڈ نے دوران ڈیوٹی خودکشی کرلی

کراچی، سیکیورٹی گارڈ نے دوران ڈیوٹی خودکشی کرلی

ساتھی گارڈز سے تفتیش جاری

کراچی میں ایک اور سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ صفورا میں زیر تعمیر بلڈنگ میں 50 سالہ سییکورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار لی۔ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔

عینی شاہد ساتھی سیکورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ میری ڈیوٹی گیٹ پر تھی۔ مجھے ایک مزدور نے آکر بتایا کہ اس نے گولی مار لی ہے۔ میں وہاں گیا تو دیکھا کہ وہ پڑا ہوا تھا، جنیریٹر کےشور سے گولی کی آواز نہیں آئی۔

ساتھیوں کے مطابق جیکب آباد سے تعلق رکھنے والا عمر مٹھو خان بہت کم گو اور سنجیدہ طبیعت کا تھا۔ اس کے روم میٹ نے بتایا کہ اس نے صبح سالن پکایا تھا۔ ہم لوگوں کے سامنے کوئی پریشان نہیں تھا۔ زیادہ لوگوں سے بات نہیں کرتا تھا۔ نمازی بندہ تھا۔

پولیس کے مطابق چار مہینے پہلے تعینات ہوا تھا۔ اس کے گھر والے ہی بتا سکتے ہیں کہ کیا پریشانی ہوسکتی ہے۔ اس کے پاس دو گولیاں تھیں ایک چیمبر رہ گئی اور ایک اس نے چلائی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت جانے والی ہے، حفیظ شیخ ٹکٹ کٹالیں، محمدزبیر

حکومت جانے والی ہے، حفیظ شیخ ٹکٹ کٹالیں، محمدزبیر

سجل علی اور بلال عباس کی ’کھیل کھیل میں‘ انٹری

سجل علی اور بلال عباس کی ’کھیل کھیل میں‘ انٹری