in

حکومت جانے والی ہے، حفیظ شیخ ٹکٹ کٹالیں، محمدزبیر

حکومت جانے والی ہے، حفیظ شیخ ٹکٹ کٹالیں، محمدزبیر

عمران خان کی سیاست دفن ہوگی، پریس کانفرنس

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے عمران خان کی سیاست دفنانے کا وقت آگیا۔ حکومت بہت جلد جانے والی ہے۔ حفیظ شیخ واپس واشنگٹن کا ٹکٹ کٹالیں جہاں سے وہ آئے تھے۔

اسلام آباد میں پريس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ حفیظ شیخ 40 سال میں تبھی پاکستان آئے جب ائر پورٹ پر جھنڈے والی گاڑی ملی۔ جس دن حکومت جاتی ہے وہ اسی شام واپسی کا ٹکٹ کٹا لیتے ہیں۔ ان کا پاکستان کے ساتھ کوئی لگاؤ نہیں، ان کے اثاثے تک باہر ہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ اسد عمر کو ہٹا کر حفیظ شیخ کو لایا گیا تو چند ہی روز میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران میز کے دونوں طرف آئی ایم والے ہی بیٹھے تھے۔ حفیظ شیخ کو پاکستان کی معیشت برباد کرنے کیلئے سازش کے تحت لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خود سوچ کر حفیظ شیخ کا ٹکٹ واپس لے لینا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی کو جیتنے دیں، وہ کم از کم پاکستان کے ساتھ تو سچے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جولائی تادسمبرٹویوٹا کو دوگنا منافع،کتنی گاڑیاں خریدی گئیں؟

جولائی تادسمبرٹویوٹا کو دوگنا منافع،کتنی گاڑیاں خریدی گئیں؟

کراچی، سیکیورٹی گارڈ نے دوران ڈیوٹی خودکشی کرلی

کراچی، سیکیورٹی گارڈ نے دوران ڈیوٹی خودکشی کرلی