in

پیٹرول کی قیمت میں 20روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

Petrol

اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دے دی۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔

سمری میں قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر کیا گیا۔

سفارشات منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 131 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ ڈیزل 135 روپے 69 پیسے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گا۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ انہوں نے ایک نیا ڈرامہ بنا لیا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس 20 روپے کی سمری جاتی ہے وہ مسترد کر دیتے ہیں کہ میں عوام کو ریلیف دے رہا ہوں، میں 20 روپے نہیں بلکہ 5 روپے کا اضافہ کروں گا۔

قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی۔ اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اس سے قبل حکومت نے 15 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی

پاک بھارت ہاٹ لائن رابطہ،امریکا کا خیرمقدم

پاک بھارت ہاٹ لائن رابطہ،امریکا کا خیرمقدم