in

شکارپور: موبائل فون پر خونیں تصادم، 5افراد قتل، 8زخمی

شکارپور: موبائل فون پر خونیں تصادم، 5افراد قتل، 8زخمی

ضلع شکارپور میں مدیجی کے علاقے میں موبائل فون کے مسئلے پر 2 گروپوں میں خونریز تصادم کے نتیجے میں 5 افراد قتل اور 8  زخمی ہوگئے۔

شکارپور ميں موبائل فون چوری کے الزام ميں ایک گروپ نے دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا جس پر بات بڑھتے بڑھتے دونوں گروہوں میں فائرنگ تک پہنچ گئی، واقعے میں 5 افراد جان سے چلے گئے اور 8 زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دو روز قبل کچے کی سرکاری زمین پر ایک گروہ کے کچھ افراد لکڑی کاٹنے گئے تھے جہاں پر دوسرے گروہ کے اعتراض پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس موقع پر لکڑی کاٹنے آئے افراد سے موبائل فون اور کچھ پیسے چھین لئے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق لکڑی کاٹنے جانے والے گروہ کے کچھ معزیزین جمعہ کو دوسرے گروہ سے شکایت کرنے پہنچے لیکن وہاں بات سلجھنے کے بجائے جھگڑا مزید بڑھ گیا اور معاملہ دونوں گروہوں میں فائرنگ کا باعث بنا جس سے کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

علاقہ مکینوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور ان کے مطابق اس سارے معاملے کے دوران پولیس نہیں پہنچی۔

بعد ازاں متاثرہ خاندانوں کے افراد نے لاڑکانہ جانیوالی شاہراہ پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک بلاک ہوگیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اس قتل و غارت گری کے واقعے کی منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

پولیس احتجاج کے مقام پر پہنچی اور متاثرہ خاندانوں کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے اور شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پرنسپل ڈیٹاپروٹیکشن قوانین کی عدم موجودگی، سندھ ہائیکورٹ وفاق پربرہم

پرنسپل ڈیٹاپروٹیکشن قوانین کی عدم موجودگی، سندھ ہائیکورٹ وفاق پربرہم

اورنگی نالے کے اطراف ڈھائی ہزار گھر زد میں آئیں گے

اورنگی نالے کے اطراف ڈھائی ہزار گھر زد میں آئیں گے