in

کوئٹہ گرین بس منصوبہ: خواتین کیلئے 2بسیں مختص کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ گرین بس منصوبہ: خواتین کیلئے 2بسیں مختص کرنیکا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے  کوئٹہ شہر میں گرین بس سروس کے تحت 2 بسیں خواتین کیلئے مخصوص کرنے کا اعلان کردیا۔ دو مختلف روٹس پر مجموعی طور پر 10 بسیں چلیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت گرین بس منصوبے اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چلنے والی کوچوں میں ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں گرین بس منصوبے پر پیشرفت اور کوئٹہ سے کراچی چلنے والی بسوں میں جدید ٹریکنگ سسٹم لگانے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ عوام کو بہتر اور محفوظ  سفری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو جدید سفری سہولیات کیلئے خاص طور پر گرین بس پروجیکٹ اہمیت کا حامل ہے اور اس کے پہلے مرحلے میں خواتین کیلئے 2 بسیں چلائی جائیں گی جبکہ کل 8 بسیں گرین منصوبے کے تحت شہر میں چلیں گی۔

اجلاس کو سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ بہت جلد کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی 316 کوچز میں جدید ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب عمل میں آئے گی، جس سے بسوں کی سیفٹی سیکیورٹی اور ان کی لوکیشن کے ساتھ ساتھ بسوں کی اسپیڈ کو کنٹرول کرنے کی تمام معلومات حاصل ہونگی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کوئٹہ گرین بس منصوبے کے ٹینڈرز کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ گرین بس کے 2 روٹس کا انتخاب کیا گیا ہے، پہلا روٹ سرینا چوک تا بلیلی چیک پوسٹ تک ہوگا، روٹ پر 11 بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے گرین بسوں میں جی پی ایس سسٹم نصب کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کیلئے گرین بس ایپ متعارف کرانے کی بھی ہدایت کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں کون سی اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں؟ادارہ شماریات نے چشم کشا رپورٹ جاری کردی

پاکستان میں کون سی اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں؟ادارہ شماریات نے چشم کشا رپورٹ جاری کردی

لاہور میں بیٹے نے باپ کو شوٹرز کے ذریعے قتل کروادیا

لاہور میں بیٹے نے باپ کو شوٹرز کے ذریعے قتل کروادیا