in

سینیٹ انتخابات: سندھ کی 11نشستوں پر 17امیدوار میدان میں

سینیٹ انتخابات: سندھ کی 11نشستوں پر 17امیدوار میدان میں

سندھ سے سینیٹ کی 11 خالی نشستوں کیلئے اب 17 امیدوار میدان میں ہیں، 18 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔

ايوان بالا کا انتخابی معرکہ 3 مارچ کو ہوگا، سندھ اسمبلی کی 11 نشستوں کيلئے 17 اميدوار ميدان ميں رہ گئے، 7 جنرل نشستوں کيلئے 10، خواتين کی 2 سيٹوں پر 3 اور ٹيکنوکريٹ کی 2 نشستوں کيلئے 4 اميدواروں ميں مقابلہ ہوگا۔

پیپلز پارٹی سندھ کی تمام 11 نشستوں پر انتخاب لڑے گی، ایم کیو ایم کے 3، تحريک انصاف کے فیصل واؤڈا اور سیف اللہ ابڑو کے علاوہ جی ڈی اے کے صدر الدین راشدی اور تحریک لبیک کے نشاء اللہ خان بھی میدان میں ہیں۔

سعيد غنی نے ووٹ کيلئے تمام جماعتوں کے پاس جانے کا اعلان کرديا، کہتے ہیں کہ ہم نے ووٹ سب سے مانگا ہے، پیسوں کی کسی نے کسی کو آفر نہیں کی۔

ایم کیو ایم رہنماء فیصل سبزواری کہتے ہیں بیلٹ کی حرمت برقرار رکھنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کا جرأت مندانہ اقدام اچھی بات ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عدالت نے میشا شفیع کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا

عدالت نے میشا شفیع کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا

حمزہ علی عباسی کی بیٹےکے ہمراہ تصویر وائرل

حمزہ علی عباسی کی بیٹےکے ہمراہ تصویر وائرل