وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا استعفیٰ منور کرلیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں واضح طور پر کہا تھا کہ جس کو حکومت کی پالیسی سے اختلاف ہے وہ استعفیٰ دے کر چلا جائے۔ جس کے اگلے ہی روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط ندیم افضل چند نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
کابینہ ڈویژن نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ان کے استعفیٰ کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔