in

یکم مارچ سے تمام اسکول روزانہ کھلیں گے،شفقت محمود

یکم مارچ سے تمام اسکول روزانہ کھلیں گے،شفقت محمود

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے یکم مارچ 2021سے ہفتے میں 5 روز کے لیے کھُیلیں گے اور اس فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

جمعرات کو تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم اور وفاق کے درمیان ہونے والے اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کرونا سے متاثرعلاقوں اور بڑےشہروں میں اسکول کھولنے کےلیے ایک روز یا متبادل دن کی پابندی 28 فروری تک تھی۔پیریکم مارچ سے ملک کے تمام تعلیمی ادارے معمول کےمطابق کھول دئیے جائیں گے۔شفقت محمود نے بتایا کہ اللہ کی رحمت سے حالات معمول پر آرہے ہیں۔

ملک میں تعلیمی اداروں کو یکم فروری سے کھولا گیا تھا تاہم بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں میں بچوں کو روز بلانےپر پابندی عائد تھی۔ پچھلے برس نومبر میں تعلیمی ادارے کرونا کیسز بڑھنے کےباعث 2 ماہ کے لیے بند کردئیے گئے تھے۔ اس سے قبل، ستمبر کی 23 تاریخ سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے گئے تھے۔

مارچ 2020 میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافے کےبعد ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا تھا ۔ اس دوران طلبہ کو آن لائن تعلیم دی جاتی رہی تاہم امتحانات منسوخ کرکے طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی۔

سندھ کےامتحانات سے متعلق پچھلےماہ فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک امتحانات یکم جولائی 2021 سے 15 جولائی کوہوں گے۔انٹر کے امتحانات 28 جولائی 2021 سے 16 اگست تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کےتمام بورڈز کو امتحانات کےنتائج90روزمیں تیارکرکےدینے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ رواں برس تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہونگی اورصوبے میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21کا کیلنڈرپچھلے ماہ جاری کردیا گیا۔ نیا تعلیمی سال 2اگست 2021 سے شروع ہوگا۔رواں برس موسم گرما کی چھٹیاں کم کرکے1 ماہ کردی گئی ہیں۔موسم گرما کی چھٹیاں 2جولائی سے31جولائی تک ہوں گی۔5ویں اور 8ویں کےمرکزی امتحانات 18مئی سے 31مئی تک ہوں گے۔ پہلی سے چوتھی اور ساتویں،آٹھویں کے امتحانات تعلیمی ادارے یکم جون سے 15جون تک لیں گے۔

وفاقی نظامت تعلیمات کےاعلان کے مطابق 5ویں اور8ویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کوہوگا۔ پہلی سے چوتھی اورساتویں،آٹھویں کےامتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو ہوگا۔

این سی او سی کی جانب سے گذشتہ روز بتایا گیا کہ سخت ایس او پیز کے ساتھ 15 مارچ 2021 سے انڈور شادی کی تقریبات کی اجازت ہو گی۔15 مارچ سے ریسٹورنٹس میں اندر بیٹھ کے کھانے کی اجازت کا جائزہ 10 مارچ کو لیا جائے گا۔تجارتی سرگرمیوں اور تفریحی پارکوں سے وقت کی حد ختم کردی گئی۔15 مارچ سے  سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ سنیما گھروں اور مزارات کو کھولنے کی اجازت ہو گی۔ تاہم اس دوران ماسک پہننا،سماجی فاصلے،اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہے گا اور انہیں یقینی بنایا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ اداکارہ جس کی تصاویر بنانے پر سدھارتھ ملہوترا فوٹوگرافرز پر برس پڑے

وہ اداکارہ جس کی تصاویر بنانے پر سدھارتھ ملہوترا فوٹوگرافرز پر برس پڑے

کراچی: شاہ فیصل سے لڑکی لاپتا، مقدمہ درج

کراچی: شاہ فیصل سے لڑکی لاپتا، مقدمہ درج