in

کراچی: شاہ فیصل سے لڑکی لاپتا، مقدمہ درج

کراچی: شاہ فیصل سے لڑکی لاپتا، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے شاہ فیصل سے کالج جانے والی لڑکی لاپتا ہوگی۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کی جانب سے مورخہ 24 فروری کو درخواست دی گئی تھی کہ ان کی بیٹی دوپہر کو کالج سے گھر واپس نہیں لوٹی ہے، ہم نے اسے جگہ جگہ تلاش کیا ہے، تاہم اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا۔

لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ والد نے شہبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کو رکشہ ڈرائیور نے اغوا کیا۔ والد نے پولیس سے درخواست کرتے ہوئے جلد بیٹی کو بازیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔

قبل ازیں پولیس کو دی گئی ہاتھ سے لکھی تحریر میں لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں شک ہے کہ ان کی بیٹی کی سہیلی کو معلوم ہے کہ ان کی بیٹی کہاں ہے، تاہم وہ کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہے۔

پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یکم مارچ سے تمام اسکول روزانہ کھلیں گے،شفقت محمود

یکم مارچ سے تمام اسکول روزانہ کھلیں گے،شفقت محمود

ملتان: رکشے جیسی انوکھی سواری

ملتان: رکشے جیسی انوکھی سواری