سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ دبئی میں انتقال کر گئیں۔
سیکریٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ مہرین ملک آدم نے ٹویٹر پر تصدیق کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ بیگم زرین مشرف کا انتقال سابق صدر پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کیلئے بڑا نقصان ہے۔
بیگم زرین مشرف 1920ء میں بھارت کے شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئی تھیں، وہ چندھ ماہ سے شدید علیل تھیں۔
بیگم زرین مشرف دبئی میں اپنے بیٹے کے گھر مقیم تھیں۔