in

ووٹ کی خرید و فروخت حرام ہے، علماء کا فتویٰ

ووٹ کی خرید و فروخت حرام ہے، علماء کا فتویٰ

مرکزی علماء کونسل نے ایک فتوے کے ذریعے ووٹ کی خرید و فروخت کو حرام قرار دے دیا۔

سینیٹ الیکشن 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی اراکین کو ووٹ بیچنے کے الزامات پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

سینیٹ انتخابات کیلئے سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، حکومت نے اوپن بیلٹ کیلئے صدارتی ریفرنس جاری کیا ہے، جسے سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 226 کی تشریح سے مشروط کیا گیا ہے۔

ووٹ کی فروخت کو حرام قرار دینے کا فتویٰ مرکزی علماء کونسل کی مجلس شوریٰ اجلاس کے بعد جاری کیا گیا، جس میں علماء کا کہنا ہے کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے، اس لئے اسے خریدنا یا بیچنا حرام ہے۔

مرکزی علماء کونسل نے کرونا ویکسین کو حلال اور جائز قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے محکمہ صحت سے تعاون کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایس ایل6: تین میچوں میں 8کیچز ڈراپ، وجہ کیا؟

پی ایس ایل6: تین میچوں میں 8کیچز ڈراپ، وجہ کیا؟

کتےکےکاٹنے پرمعمولی غفلت دردناک موت دےسکتی ہے

کتےکےکاٹنے پرمعمولی غفلت دردناک موت دےسکتی ہے