in

پاکستان سے بھیجی گئی ڈیڑھ ٹن ہیروئن نیدرلینڈمیں پکڑی گئی

پاکستان سے بھیجی گئی ڈیڑھ ٹن ہیروئن نیدرلینڈمیں پکڑی گئی

ںیدر لینڈ حکام نے ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ پکڑلی۔ ڈچ حکام نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ رواں ماہ روٹر ڈیم شہر سے ڈیڑھ ہزار کلو سے زائد ہیروئن ضبط کرلی گئی، جو پاکستان سے نمک میں چھپا کر اسمگل کی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روٹر ڈیم کے پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ منشیات کی یہ مقدار کسٹمز اہلکاروں نے پاکستان سے آنے والے ہمالیائی نمک کے کنٹینرز سے برآمد کی، ضبط شدہ منشیات کی قیمت تقریباً ساڑھے 4 کروڑ یورو (8 ارب 68 کروڑ 50 لاکھ سے زائد) بنتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کارروائی کیلئے ڈچ حکام نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کیا۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی جاری کردہ معلومات کے مطابق ڈچ حکام نے اس کارروائی کے دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا، جن میں سے 3 کا ریمانڈ لے لیا گیا۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ کیس کی مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’ماہ نور بلوچ کی شادی 16 سال کی عمر میں ہوگئی تھی‘ بشریٰ انصاری کا حیران کن انکشاف

’ماہ نور بلوچ کی شادی 16 سال کی عمر میں ہوگئی تھی‘ بشریٰ انصاری کا حیران کن انکشاف

وفاق نے آئی جی سندھ کیلئے 3 نام تجویز کردیئے

وفاق نے آئی جی سندھ کیلئے 3 نام تجویز کردیئے