in

احسان اللہ احسان کافرار، ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوچکی، پاک فوج

احسان اللہ احسان کافرار، ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوچکی، پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کا فرار ہوجانا سنگین معاملہ تھا۔ اس کے ذمہ دار فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے آئی ایس پی آر کے دفتر میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جواب دیے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گفتگو کے دوران احسان اللہ احسان کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کو دی جانے والی دھمکی بھی زیر بحث آئی جس پر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ’میری معلومات کے مطابق جس ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ملالہ کو دھمکی دی گئی وہ ایک جعلی اکاؤنٹ تھا۔‘

واضح رہے کہ احسان اللہ احسان بذات خود سماء ڈیجیٹل سمیت دیگر صحافیوں کو تصدیق کرچکے ہیں کہ مذکورہ اکاؤنٹ ان کا ہے۔ ٹوئٹر نے اس دھمکی کے بعد ان کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے ملالہ یوسفزئی کا سوال دہرایا کہ احسان اللہ احسان عسکری اداروں کی تحویل سے کیسے فرار ہوا۔ میجر جنرل بابر افتخار نے جواب دیا کہ احسان اللہ احسان کا فرار ہو جانا ایک بہت سنگین معاملہ تھا اور اس پر تحقیقات کے بعد ذمہ دار فوجی افسروں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

ترجمان نے ملاقات میں ان اہلکاروں کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی مگر بعد میں بی بی سی کو بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ان کا تعلق انٹیلی جنس ادارے سے ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ’احسان اللہ احسان کی دوبارہ گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں لیکن فی الوقت علم نہیں ہے کہ احسان اللہ احسان کہاں ہیں۔‘

یاد رہے کہ احسان اللہ احسان طویل عرصے تک تحریک طالبان پاکسان کے ساتھ منسلک رہے۔ اس دوران انھوں نے ملالہ یوسفزئی پر حملے سمیت پاکستان میں کئی شدت پسند حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔ انہیں چند برس قبل گرفتار کیا گیا تھا مگر وہ کسی عدالت کا سامنا کیے بغیر کچھ عرصے بعد ہی فوج کی حراست سے فرار ہو گئے۔

صحافیوں کی جانب سے جبری طور پر لاپتہ افراد کے بارے میں میں بھی سوال کیا گیا جس پر فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’مسنگ پرسنز کے معاملے پر بننے والے کمیشن نے بہت پیش رفت کی ہے۔ اس کمیشن کے پاس چھ ہزار سے زائد افراد کے گمشدہ ہونے کے مقدمات تھے جن میں سے چار ہزار حل کیے جا چکے ہیں۔ معاملہ بہت جلد حل ہو جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یونائیٹڈ کا گنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

یونائیٹڈ کا گنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

مریم نواز کا پورے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

مریم نواز کا پورے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ