in

فیصل واؤڈا نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر،اسلام آبادہائیکورٹ

فیصل واؤڈا نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر،اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس 3 مارچ کوسماعت کے لیے مقررکردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

بدھ 3 مارچ کو جسٹس عامرفاروق پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیرفیصل واؤڈا کی نااہلی کیس پر سماعت کریں گے۔درخواست گزارمیاں فیصل نےبیرسٹرجہانگیر جدون کی ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزارکاموقف ہے کہ فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن سےدوہری شہریت چھپائی ہے اس لئے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق انھیں نااہل کیاجائے۔فیصل واؤڈا کے 11جون 2018 کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے۔انھوں نےامریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی اورکاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واؤڈا امریکی شہریت رکھتے تھے جس کوچھپایا۔

ایک روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کے سینیٹ الیکشن 2021 میں حصہ لینے کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انہیں اہل قراردیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے۔ریٹرنگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کیا۔دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کے حقائق چھپانے پر وہ عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انڈونیشیا: انسانی شکل والی شارک مچھلی دریافت، ویڈیو وائرل

انڈونیشیا: انسانی شکل والی شارک مچھلی دریافت، ویڈیو وائرل

شیئرز فروخت کیے بغیر اسٹاک مارکیٹ سے منافع

شیئرز فروخت کیے بغیر اسٹاک مارکیٹ سے منافع