in

منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہبازکی ضمانت منظور

منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہبازکی ضمانت منظور

منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازکی ضمانت منظور کرلی گئی۔ رمضان شوگرمل کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت پہلےہی منظور کی جاچکی ہے۔

بدھ کولاہورہائی کورٹ کے 2رکنی بنچ نےحمزہ شہبازکی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔حمزہ شہبازکےوکیل اعظم نذیر نےعدالت سےاستدعا کی کہ اگر نیب اپنےدلائل میں میرٹ پر بات کرے تو پھر ہمیں بھی موقع دیا جائے۔ہم نےابھی تک صرف کیس میں تاخیر پر بات کی ہے۔نیب کےوکیل نے عدالت کوبتایا کہ حمزہ شہباز کی ٹرائل میں تاخیر کوبنیاد بنا کر ضمانت نہیں مانگی جاسکتی۔ٹرائل میں تاخیراستغاثہ کی طرف سے نہیں بلکہ ملزمان کی طرف سے ہے۔ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں منی لانڈرنگ کا بھی ایشو ہے۔

عدالت نےنیب سے استفسار کیا کہ ٹرائل مکمل ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔ نیب کےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم توروزٹرائل چلانے کو تیار ہیں۔ اس پر لاہورہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ احتساب عدالت خود ایک سال کا وقت کہہ رہی ہے۔جسٹس اسجد نے ریمارکس دئیے کہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی گرفتاری کے14 ماہ بعد ریفرنس آیاتوملزم کواتنےپہلےکیوں گرفتارکیا۔

 لاہورہائی کورٹ نےلیگی رہنما کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔10،10 لاکھ روپےکے2 مچلکے جمع ہونےکےبعدحمزہ شہبازکی رہائی کا حکم جیل بھیجاجائےگا۔حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ جب پٹیشن کا مسترد کیا گیا تھا تو معاملہ کیوں نہیں اٹھایا تھا۔ سپریم کورٹ نے ضمانت کے لیے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا کہا تھا۔

درخواست ضمانت میں کہا گیا تھا کہ حمزہ شہباز 19 ماہ سے پابندسلاسل ہیں جبکہ گرفتاری کے14ماہ بعدریفرنس دائرہوااور16ماہ بعد فردِجرم لگی۔ ٹرائل جلد مکمل ہونے کا بھی کوئی امکان نہیں۔درخواست میں موقف اختيار کيا گيا تھا کہ ریفرنس آنے کے بعد کئی نئے حقائق سامنےآئے ہیں جن کی بنیاد پر ضمانت ہو سکتی ہے۔

حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لے لی

 دوفروری 2021 کو حمزہ شہبازکےوکیل عطاتارڑنےبتایا تھا کہ اثاثوں والےٹرائل میں110 گواہ ہیں جن میں سے5 پرجرح ہوئی۔ہم جلد جلد بھی پراسیکیوشن کی مدد سے اس ٹرائل کوروزبھی چلائیں تو10 سے12 ماہ لگ سکتے ہیں۔

وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ کچھ ایسا مواد مل گیا ہے جس سے استغاثے کا سارا کیس کھل کر سامنےآگیا ہے۔ کسی کِک بیک، کرپشن یا اختیارات سے تجاوزکی شہادت نہیں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سینئر سٹیج اداکار شہزاد زیدی انتقال کرگئے

سینئر سٹیج اداکار شہزاد زیدی انتقال کرگئے

کرس گیل،راشدخان کےبعدحسن علی کاگگلی  چیلنج وائرل

کرس گیل،راشدخان کےبعدحسن علی کاگگلی چیلنج وائرل