in

پنجاب میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فیصلہ

Tree Plantation Campaign

محکمہ جنگلات پنجاب نے صوبے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فیصلہ کرلیا۔

سیکریٹری جنگلات کے مطابق تعلیمی ادارے، ہیلتھ و کمیونٹی سینٹرز اور مساجد میں شجر کاری کی جائے گی جبکہ اہم مقامات پر سیلز پوائنٹس بھی لگائے جائیں گے۔

اسکے علاوہ عوام کو 2 روپے فی پودا فراہم کیے جائیں گے۔

سیکرٹری کے مطابق شجر کاری مہم کے لیے محکمہ جنگلات کی تمام نرسریوں میں 73 ملین پودے بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس ماہ کے شروع میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس بار حکومت نے جاپان کی میاوکی تکنیک اختیار کی ہے جس کے ذریعے جنگلات میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

پنجاب میں 50 اور اسلام آباد میں 20 سے زائد پوائنٹس کا انتخاب کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عائشہ عمربھی ”پارٹی کلب”میں شامل

عائشہ عمربھی ”پارٹی کلب”میں شامل

یاسرحسین نے اپنی شادی میں آئے بن بلائے مہمانوں کی تعداد بتادی معروف اداکارہ کانام بھی لے لیا

یاسرحسین نے اپنی شادی میں آئے بن بلائے مہمانوں کی تعداد بتادی معروف اداکارہ کانام بھی لے لیا